Saturday, January 5, 2019

سری لنکا میں 'پوسٹر' کو رشوت دینے پر 2 نوجوان گرفتار

سری لنکا میں 'پوسٹر' کو رشوت دینے پر 2 نوجوان گرفتار
سری لنکا میں پولیس نے 2 شہریوں کو اس وقت گرفتار کرلیا جب انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ٹریفک پولیس افسر کے ایک کٹ آؤٹ (پوسٹر) کو ’رشوت‘ دیتے نظر آئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سری لنکا کے شمالی قصبے واونیہ میں ایک موٹر سائیکل سوار نے رک کر ٹریفک پولیس افسر کے ایک حقیقی سائز کے پوسٹر کو مذاق کے طور پر پیسے دینے کی کوشش کی۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد موٹر سائیکل سوار اور ویڈیو بنانے والے اس کے دوست کو گرفتار کر لیا گیا، تاہم بعد ازاں دونوں کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

دونوں پر عوامی املاک اور پولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

حکام نے کہا کہ گتے کے بنے یہ پوسٹر، جس کے کچھ حصے کو نقصان پہنچایا گیا، ملک کی کئی مرکزی شاہراہوں پر نصب کیے گئے ہیں اور ان کا مقصد حدِ رفتار سے تجاوز کرنے والوں کو روکنا ہے۔

پولیس نے چند ماہ قبل بھی دو نوجوانوں کو ایسا ہی کٹ آؤٹ گھر لے جانے پر گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں ٹریفک پولیس کی جانب سے جرمانوں اور طویل عدالتی کارروائی سے بچنے کے لیے رشوت لینا کوئی نئی بات نہیں ہے۔

عوام کی جانب سے کئی بار سوشل میڈیا پر پولیس کی ان کارروائیوں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

انسدادِ بدعنوانی کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم 'ٹرانسپیرنسی انٹرنیشل' نے 'بی بی سی' کو بتایا کہ سری لنکا میں پولیس کرپٹ ترین اداروں میں سے ایک ہے۔

گذشتہ ہفتے مقامی پولیس نے 2 افسران کو اس وقت معطل کر دیا تھا جب ان کی رشوت لینے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2RcQtZK

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times