بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں نے سیلاب کی صورت اختیار کرلی ہے، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جب کہ انڈر پاسز میں پانی بھر گیا اور سیلابی ریلے میں کئی گاڑیاں بہہ گئیں۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے سیلابی ریلے میں پھنسے درجنوں افراد کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا، مختلف اسپتالوں میں 10 معمولی زخمیوں کو بھی لایا گیا جنہیں طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔
ادھر مدینہ، ریاض، تبوک اور جزان سمیت سعودی عرب کے متعدد شہروں میں گردوغبار کے طوفان اور بارشوں نے نظام زندگی کو درہم برہم کر دیا، تعلیم ادارے بند اور کاروباری سرگرمیاں معطل کردی گئیں۔
بارشوں اور سیلاب سے ناصرف ٹریفک کا نظام متاثر ہوا بلکہ خراب موسم کے باعث جدہ کے کنگ عبد العزیز ائیرپورٹ پر کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں موسمیاتی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والے ادارے نے جدہ، مدینہ، مکہ، ریاض، مشرقی صوبے اور مغربی صوبے کے پہاڑوں پر تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2RqClr9
0 comments: