Sunday, January 20, 2019

ریلوے اسٹیشنز کے باہر تجاوزات فی الفور ہٹائی جائیں: شیخ رشید

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد
وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ افسران خود مسافروں سے پوچھیں ان کو سفرمیں کوئی تکلیف تو نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے ملتان ڈی ایس آفس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے اسٹیشنز کے باہر تجاوزات فی الفور ہٹائی جائیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ٹرینوں کے اندر اور ریلوے اسٹیشنوں پرصفائی کا نظام بہتر کیا جائے، اگلے ہفتے ریلوے میں ہفتہ صفائی منانے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ساہیوال، بہاولپور ریلوے اسٹیشنوں کی نئی عمارت کا کام بروقت کیا جائے، ملتان ڈویژن سے فریٹ آپریشن کوبڑھایا جائے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے افسران اور اہلکار مسافروں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، ریل غریب کی سواری ہے، افسران خود مسافروں سے پوچھیں ان کوسفر میں کوئی تکلیف تو نہیں ہوئی۔

رواں سال 15 کے بجائے 20 نئی ٹرینیں چلائیں گے: شیخ رشید

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پہلے 15 ٹرینوں کا کہا تھا لیکن رواں سال 20 نئی ٹرینیں چلائیں گے بڑا اعلان کر رہا ہوں۔

ٹرینوں میں کرایوں کی 3 کیٹگریز بنانے جا رہے ہیں۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جو افسر کام نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا، کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Dob2dv

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times