
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ جن بچوں کے سامنے والدین کو شہید کیا گیا ان کے ذہن پر کتنے مضر اثرات ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بچوں کے ذہنوں کی صورت حال کا اندازہ بھی نہیں لگا سکتے، حکومت بچوں کا خیال رکھے گی تاہم والدین کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ ساہیوال کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے، قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
ساہیوال کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے ۔ جن بچوں کے سامنے انکے والدین کو شہید کر دیا گیا ہو، انکے ازہان پر کتنے مضر اثرات مرطب ہونگے ،اسکا میں اندازہ بھی نہیں لگا سکتا ہوں ۔ حکومت انشاللہ انکا خیال تو رکھے گی مگر ماں باب کا کوئی نعم البدل نہیں ۔ ظالم قاتلون کو قرار واقعی سزا دی جائے گی
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) January 20, 2019
ساہیوال: مبینہ جعلی مقابلے میں دوخواتین سمیت 4 افراد ہلاک، بچہ زخمی
گزشتہ روز جی ٹی روڈ پر ساہیوال کے قریب سی ٹی ڈی کے مبینہ جعلی مقابلے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 4 افراد مارے گئے تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق کار سواروں نے نہ گولیاں چلائیں، نہ مزاحمت کی، گاڑی سے اسلحہ نہیں بلکہ کپڑوں کے بیگ ملے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2W7GCmT
0 comments: