Friday, January 18, 2019

پیراگون اسکینڈل: نیب نے خواجہ برادران کو احتساب عدالت میں پیش کردیا

نیب نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو احتساب عدالت میں پیش کردیا ہے
نیب نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو احتساب عدالت میں پیش کردیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لائی۔

اس موقع پر عدالت کے باہر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے پارٹی رہنماؤں کے حق میں نعرے بازی کی۔

احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن کیس کی سماعت کریں گے جب کہ نیب حکام خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کریں گے۔

نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست پر دلائل دیں گے جب کہ خواجہ برادران کی طرف وکیل امجد پرویز پیش ہوں گے۔

خواجہ برادران کی آج جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے چوتھی پیشی ہے، گرفتاری کے بعد سے اب تک دونوں بھائی 38 دن کا جسمانی ریمانڈ کاٹ چکے ہیں۔

واضح رہےکہ نیب نے 11 دسمبر کو لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2sxOsJ3

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times