Wednesday, January 16, 2019

فواد چودھری کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا: چودھری شجاعت

چودھری شجاعت
پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ذاتیات پر حملوں کی بجائے ہوش کے ناخن لینے چاہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی نے تحریک انصاف سے اتحاد ملک کو بحرانوں کے حل کیلئے کیا ہے، ذاتیات پر حملوں کی بجائے ہوش کے ناخن لینے چاہیں۔ فواد چودھری کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا اور معذرت کر لی ہے، بات کو مزید طول دینے کا فائدہ صرف مخالفین کو ہوگا۔

چودھری شجاعت نے کہا کہ ملک اس وقت جن بحرانوں سے گزر رہا ہے، اس میں ذاتیات پر حملوں کی بجائے ان بحرانوں کے حل کیلئے حصہ دار بننا چاہیے، کم از کم ایک ایجنڈے پر سب کو مل کر کام کرنا چاہیے اور وہ معیشت کو سنبھالنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ بھی نہ سنبھال سکے تو ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا، اس لیے ذاتیات پر حملوں کی بجائے ہوش کے ناخن لینے چاہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2TRsBYI

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times