
وزارت مذہبی امور نے تشویش ظاہر کیا ہے کہ کچھ نجی ٹور آپریٹرز اور بینک حج درخواستوں کے نام پر براہ راست یا اپنے ایجنٹوں کے ذریعے لوگوں سے رقم بٹو رہے ہیں۔
وزارت نے ایک بیان میں ان ٹورآپریٹرز اور بینکوں کے اقدام کو مکمل طور پر غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں ایسا کرنے سے باز رہنے کیلئے کہاہے۔
وزارت نے وضاحت کی کہ حج پالیسی برائے 2019ء کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا اس لئے بینک اور نجی ٹور آپریٹرز حج درخواستیں وصول کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔
وزارت مذہبی امور نے لوگوں سے بھی کہا ہے کہ جب تک حج پالیسی کا اعلان نہیں کیا جاتا وہ اس وقت تک نجی ٹور آپریٹروں اور بینکوں کے پاس کوئی رقم یا پاسپورٹ جمع نہ کرائیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2sxLELP
0 comments: