
ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ پوری قوم فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع چاہتی ہے جووقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ مسلح افواج اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرانقدرقربانیوں کی بدولت ملک میں امن بحال ہوچکاہے ۔انہوں نے کہاکہ مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک تباہ کردیئے ہیں۔
وفاقی وزیرنے کہاکہ حکومت حزب مخالف کے اتحاد سے خوفزدہ نہیں ہے کیونکہ اپوزیشن جماعتوں نے گٹھ جوڑ اپنے ذاتی مفادات کی خاطر کیاہے۔
شیخ رشید نے کہاکہ عوام نے ملک اور سیاست سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے اور پارٹی اُن سے کئے گئے وعدے پورے کرے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2AVWUXk
0 comments: