Saturday, January 26, 2019

شہرقائد میں بوندا باندی سے سردی کی شدت میں اضافہ

شہرقائد میں بوندا باندی نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے
شہرقائد میں رات گئے بوندا باندی نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا، محکمہ موسمیات شہر میں بارش کے نئے سسٹم کی پیش گوئی کرچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات گئے بونداباندی نے ایک بار پھر بارش کی امید پیدا کر دی، محکمہ موسمیات انتیس اور تیس جنوری کو بارش کی پیشگوئی کرچکا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد رہے گا،میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے۔

آج کوئٹہ، قلات، ژوب، بارکھان میں بارش کی توقع ہے جبکہ مری، دیر، چترال، گلگت، اسکردو، مظفرآباد میں برفباری کی پیشگوئی ہے۔

تربت اور کراچی میں بادل چھائے رہیں گے اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت بگروٹ اور کالام میں منفی بارہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں کراچی میں موسلادھار بارش ہوئی تھی، بارش کے بعد سڑکوں‌ پر سیوریج اور بارش کا پانی کھڑا ہوگیا جس کی وجہ سے شہریوں‌کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بعد ازاں شہری انتظامیہ کے بلدیاتی عملے نے لیاقت آباد اور غریب آباد انڈر پاس سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی نکاسی کا معاملہ حل کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2TeEw2L

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times