گوگل اسسٹنٹ وائس میچنگ (voice matching) سے بھی صارفین کو پرسنلائزڈ یا شخصی نتائج دکھاتا ہے۔
اس کے متبادل کے طور پر اب گوگل آپ کا چہرہ سکین کر کے بھی شخصی نتائج دکھا سکتا ہے۔ اینڈروئیڈ کے تازہ ترین بیٹا ورژن میں گوگل ایپ میں ایسا کوڈ شامل ہے جو پہلے Face Match فیچر کے حوالے سے سامنے آ چکا ہے۔
اس سے گوگل کیمروں سے مزین ڈیوائسز پر آپ کا چہرہ شناخت کر کے شخصی نتائج دکھا سکتا ہے۔
اس فیچر کے حوالے سےابھی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ اس فیچر سے آپ کئی ڈیوائسز پر اپنا چہرہ شامل کر سکتے ہیں۔
اس فیچر سے آپ بغیر وائس پروفائل تخلیق کیے صرف چند تصاویر سے گوگل اسسٹنٹ کو کمانڈز دے سکتے ہیں۔
ابھی تک یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ Face Match کا یہ فیچر کب لانچ ہوگا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2BcipTC
0 comments: