Sunday, July 25, 2021

بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی پر تشدد اور دھاندلی کا سہارا لینے کا الزام عائد کیا

بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی پر تشدد اور دھاندلی کا سہارا لینے کا الزام عائد کیا

اکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی پر تشدد اور دھاندلی کا سہارا لینے کا الزام عائد کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر انتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا الزام عائد کیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آزادکشمیرکے انتخابات میں تشدد اوردھاندلی کاسہارا لیا جب کہ الیکشن کمیشن انتخابی قواعدکی خلاف ورزیوں پر پاکستان تحریک انصاف کے خلاف کارروائی میں ناکام رہا۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود پہلے سے 3 نشستیں زیادہ لےکر آزاد جموں کشمیر میں پی پی 11 نشستوں کے ساتھ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی، مجھے بہترین جدوجہد کرنے والی پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر پر فخر ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36X8BfU

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times