Sunday, January 6, 2019

انٹرنیٹ کے خالق سائنسدان لاری روبرٹس انتقال کر گئے

انٹرنیٹ کے خالق سائنسدان لاری روبرٹس
دنیا کو انٹرنیٹ کا تحفہ دینے والے سائنسدانوں کے 4 رکنی گروپ میں شامل امریکی سائنس دان لاری روبرٹس 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

1960 کے عشرے میں روبرٹس نے امریکا کے ایڈوانس سرچ پروگرام ایجنسی کی ذمے داریاں سنبھالیں۔ ان کے اس پروگرام کو دنیا ارپانٹ کے نام سے جانتی ہے۔

انھوں نے کئی آپریٹنگ پروگرام اور سافٹ ویئر کی تیاری میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ ارپانٹ نیٹ ورک نے دنیا کو انٹرنیٹ کا تحفہ دیا جسے آج کی ترقی کا ایک اہم زینہ تصور کیا جاتا ہے۔

روبرٹس کے دیگر ساتھیوں میں پوپ کان، فینٹ سیرف اور ولین کلائنروک شامل ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GUsutI

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times