
318 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہاشم آملا اور کوئنٹن ڈی کوک نے پروٹیز کے لیے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 53 رنز جوڑے جس کے بعد ہاشم آملا 25 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے ،
وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک اچھے کھیل کا مظاہرہ کررہے تھے جب رن لینے کی کوشش کرتے ہوئے33رنز پر شاداب خان کی شاندار تھرو پر رن آﺅٹ ہوگئے،جنوبی افریقہ نے 33.5اوورز میں2وکٹوں پر187رنز بنائے تھے جب امپائرز نے بارش کے باعث کھیل روک دیا ۔
ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت جنوبی افریقہ کو33 اوورز کے اختتام پر2 وکٹوں پر180 رنز بنا نے تھے اور مسلسل بارش کے باعث امپائرز نے میچ کے خاتمے کا اعلان کردیا اور یوں جنوبی افریقہ کامیاب رہا ۔
قومی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا۔فخر زمان ایک مرتبہ پھر امیدوں پر پورا اترنے میں ناکام رہے اور جنوبی افریقہ کی جانب سے اپنے ون ڈے کیرئیر کا پہلا میچ کھیلنے والے بیرن ہینڈرکس کی گیند پر غلط شارٹ کھیلتے ہوئے 2 رنز بنا کر کیچ آﺅٹ ہوئے۔
فخر زمان کے آﺅٹ ہونے کے بعد بابراعظم وکٹ پر آئے اور دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا اور دونوں بلے بازوں کے درمیان 132 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔بابر اعظم 136 کے مجموعی سکور پر 69 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد ڈیل سٹین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
حفیظ اور امام الحق نے چوتھی وکٹ کے لیے84 رنز جوڑے اور اس دوران حفیظ نے اپنے ون ڈے کیریئر کی36 ویں نصف سنچری بھی مکمل کی جس کے بعد وہ ربادا کی گیند پر 52 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، امام الحق اپنی5ویں ون ڈے سنچری مکمل کرنے کے فوری بعدتبریز شمسی کی گیند پر آﺅٹ ہوئے ،شعیب ملک 31 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جب کہ عماد وسیم نے 23 گیندوں پر 43 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور ناٹ آﺅٹ رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیل سٹین اور کگیسو ربادا نے 2،2 جبکہ تبریز شمسی اور بیرن ہینڈرکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔تیسرے ایک روزہ میچ کیلئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے فہیم اشرف اور حسین طلعت کی جگہ محمد عامر اور عماد وسیم کو شامل کیا گیا ہے، میزبان ٹیم میں ڈیل سٹین اور کوئنٹن ڈی کوک کی واپسی ہوئی جب کہ بیرن ہینڈرکس اپنا ڈیبیو میچ کھیل رہے ہیں۔
قومی ٹیم امام الحق، فخر زمان، محمد حفیظ، بابراعظم، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں میزبان ٹیم کوئنٹن ڈی کوک، ہاشم آملہ، ریزا رافیل ہینڈرکس، بیرن ہینڈرکس، ریسی وین دیر ڈیسن، ڈیوڈ ملر، اینڈلے فلکوایو، کگیسو رابادا، ڈیل سٹین اور تبریز شمسی پر مشتمل ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UivQse
0 comments: