
روشنیوں شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں فیڈرل بی ایریا، گلستان جوہر، ایئرپورٹ، آئی آئی چندریگر روڈ، ڈیفنس فیز ون، نارتھ ناظم آباد سمیت کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
قبل ازیں شہر میں بوندا باندی کے بعد سڑکوں پر موٹرسائیکل سواروں کے پھسلنے کے واقعات پیش آئے ہیں جس میں متعدد موٹر سائیکل سوار زخمی ہوئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے آنے والا بارش کا سسٹم پاکستان میں داخل ہوچکا ہے جس کے بعد 20 اور 21 جنوری کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2RABOYC
0 comments: