
ساہیوال واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کو لاہور کے علاقے چونگی امرسدھو میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جاں بحق افراد کی میتیں لاہور کے علاقے چونگی امر سدھو ان کے گھر پہنچیں تو علاقے میں کہرام مچ گیا، ہر آنکھ اشکبار تھی۔ جاں بحق افراد کی نماز جنازہ فیروزپور روڈ پر شنگھائی پل کے قریب ادا کی گئی۔ اس موقع پر سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر راستوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی۔
فیروزپور روڈ چونگی امرسدھو کے پاس دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی ہے۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Mnl69c
0 comments: