پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ طلبہ ملکی ترقی میں اپنے مثبت کردار کو یقینی بنائیں اور عصر حاضر کے چیلنجز سے آگاہ رہیں۔
بلتستان یونیورسٹی سکردو کے طلبہ اور اساتذہ نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات بھی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے امن واستحکام کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور گلگت بلتستان کی سماجی ومعاشی ترقی میں پاک فوج کے خصوصی کردار کا بھی شکریہ ادا کیا۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر گمراہ کن پراپیگنڈا ناکام بنانے پر خراج تحسین کرے ہوئے کہا کہ طلبہ عصر حاضر کے چیلنجز سے آگاہ رہیں اور ملکی ترقی میں اپنے مثبت کردار کو یقینی بنائیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2FqcOMp
0 comments: