
ڈیوپلیسی کو سلو اوور ریٹ کے سبب ایک میچ کی معطلی کا سامنا ہے اور اسی لیے وہ پاکستان کے خلاف آخری ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔
ڈین ایلگر 2017 میں لارڈز کے تاریخی میدان پر انگلینڈ کے خلاف بھی جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں۔
جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان آخری ٹیسٹ جمعہ سے جوہانسبرگ میں شروع ہو گا اور میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
جنوبی افریقی سلیکٹرز نے اوپنر ایڈن مرکرم کی انجری کے پیش نظر نووارد بلے باز پیٹر ملان کو اسٹینڈ بائی کے طور اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔
مرکرم کیپ ٹائون ٹیسٹ کے دوران ران کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور تیسرے ٹیسٹ میں شرکت کے لیے انہیں فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنا ہو گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VFm7Ol
0 comments: