Friday, January 25, 2019

پاکستان اور عراق کا تاجروں کو کاروباری ویزوں کی سہولت فراہم کرنے پر اتفاق

پاکستان اور عراق کا تاجروں کو کاروباری ویزوں کی سہولت فراہم کرنے پر اتفاق
پاکستان اور عراق نے پاکستان کی افرادی قوت کی قانونی اور محفوظ ترک وطن یقینی بنانے کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے وزیراعظم کے بیرون ملک پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے بارے میں معاون خصوصی ذوالفقاربخاری اور عراق کے وزیر محنت ڈاکٹر بسیم عبدالزمان مجید الربائی کے درمیان بغداد میں ایک ملاقات میں ہوا۔

ملاقات کے دوران اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک پاکستان سے افرادی قوت کی محفوظ اور قانونی طریقے سے فراہمی یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کریں گے۔

فریقین نے عراقی حکومت کی جانب سے پاکستانی تاجروں کو کاروباری ویزوں کی فوری پروسیسنگ میں سہولت فراہم کرنے پربھی اتفاق کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UfZNcm

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times