Tuesday, January 15, 2019

پی ٹی آئی ارکان کا اہم اجلاس آج پارلیمنٹ میں طلب

وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرپی ٹی آئی ارکان کا اہم اجلاس آج پارلیمنٹ میں طلب کر لیا گیا۔

 اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے بعد حکومت بھی میدان آگئی۔

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی ارکان کا اہم اجلاس آج پارلیمنٹ میں طلب کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس سے قبل حکومتی جماعت کے اراکین بیٹھک سجائیں گے۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اور اپوزیشن اتحاد پرحکومتی حکمت عملی طے کی جائے گی، ملکی معیشت اورمنی بجٹ کے معاملات پراراکین کو اعتماد میں لیا جائے گا، وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر حکومتی اراکین کو بریفنگ دیتے ہوئے ملکی اقتصادی صورتحال پرحکومتی بیانیہ اراکین کے سامنے رکھیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2FDEtcL

0 comments:

Popular Posts Khyber Times