Thursday, January 10, 2019

کینیڈین وزیراعظم کے مشابہ افغان ٹروڈو کی سوشل میڈیا پر دھوم

کینیڈین وزیراعظم کے مشابہ افغان ٹروڈو کی سوشل میڈیا پر دھوم
افغان خبر رساں ایجنسی خاما پریس کے مطابق سلام مفتون نامی نوجوان نے ایک ٹی وی شو ’افغان اسٹار‘ میں گلوکاری کے جوہر دکھانے کے لیے شرکت کی جنہیں دیکھ کر سب کا منہ کھلا رہ گیا۔

سلام مفتون کی شکل ہو بہو کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملتی ہے جنہیں دیکھ کر پہلی نظر میں کوئی بھی شخص دھوکا کھا جاتا ہے کہ یہ کینیڈا کے وزیراعظم ہیں۔

گلوکاری میں جوہر دکھانے کے بعد سے سلام مفتون کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن پر متعدد صارفین نے انہیں ’افغان ٹروڈو‘ قرار دے دیا ہے۔

حالانکہ ایک ٹی وی شو میں مفتون نے ازراہ مذاق کہا کہ یہ ان کے بڑے بھائی ہیں جو بچپن میں بچھڑ گئے تھے جب کہ ان کے دوست انہیں ’سلام ٹروڈو‘ بھی کہتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2CZP9Rh

0 comments:

Popular Posts Khyber Times