Monday, January 28, 2019

عمر سرفراز چیمہ تحریک انصاف کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر

عمر سرفراز چیمہ
تحریک انصاف کی تنظیم نو کے حوالہ سے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا گیا۔ چیئرمین عمران خان کی منظوری سے پارٹی کے دیرینہ کارکن عمر سرفراز چیمہ کو تحریک انصاف کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے۔

عمر سرفراز چیمہ کی تقرری کا نوٹیفکیشن مرکزی سیکرٹری جنرل نے جاری کردیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف اور مرکزی سیکرٹری جنرل نے عمر سرفراز چیمہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

عمر سرفراز چیمہ نے اہم ذمہ داری سونپنے پر چیئرمین عمران خان اور سیکریٹری جنرل ارشد داد کا شکریہ ادا کیا۔

عمر سرفراز چیمہ 1996ء میں پاکستان تحریک انصاف کے قیام کے فوری بعد کپتان کے قافلے میں شامل ہوئے عمر سرفراز چیمہ اس سے قبل بھی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ترجمان کے طور پر بھی فرائض نبھاتے رہے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WqJ5cn

0 comments:

Popular Posts Khyber Times