
وفاقی حکومت نے کھْلے سمندر میں تیل و گیس کے ذخائر تلاش کرنے والی آف شورکمپنیوں، ان کے کنٹریکٹرز اور سروسز فراہم کرنیوالی کمپنیوں کو مشینری، آلات، بحری جہاز، ہیلی کاپٹرز، گاڑیوں، ڈرلنگ بائٹس، ڈرلنگ اینڈ سیسمک بحری جہاز، ایئر کرافٹس سمیت دیگر اشیاء کی درآمدپر ڈیوٹی و ٹیکسوں سے چھوٹ دیدی ہے جبکہ اس کے علاوہ انہیں 2 فیصد…
اس ضمن میں ایف بی آر سے 2 نوٹی فکیشن جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
اس بارے میں جب ایف بی آر حکام سے پوچھا گیا کہ کیا یہ چھوٹ سمندر میں تیل و گیس کے ذخائرکی تلاش کا کام شروع کرنیوالی ایگزون موبائل نامی ملٹی نیشنل کمپنی کیلئے دی گئی ہے؟
توانھوں بتایا کہ کسی خاص کمپنی کو اس کے نام کے ساتھ چھوٹ نہیں دی گئی بلکہ اس کا اطلاق ان تمام آف شورکمپنیوں پر ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد تیل وگیس کے ذخائر کی تلاش کو فروغ دینا ہے جس سے ملکی توانائی کی ضرورت پوری اور درآمدی بل کم ہوگا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2CSHBzU
0 comments: