Tuesday, January 1, 2019

قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز
سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے تمام قومی سیونگ اسکیمز میں منافع کو 2.74 فیصد تک بڑھا دیا ہے۔

نئے قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2019 سے ہونے والی ڈپازٹ اور سرمایہ کاری پر ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 30 جون سے اب تک یہ 5ویں مرتبہ قومی بچت کے منافع کو بڑھایا گیا ہے۔

 سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز سے جاری ہونے والی نوٹی فکیشن کے مطابق وزارت خزانہ کے اندر کام کرنے والی سی ڈی این ایس نے ڈیفنس سیونگ سرٹفکیٹ (ڈی ایس سی) کے منافع کو 10.03 فیصد سے 12.47 فیصد کردیا ہے جو 30 جون کو 8.10 فیصد پر تھی۔

اسی طرح بہبود سیونگ سرٹفکیٹس، پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ کا منافع بھی 11.88 فیصد سے 14.28 فیصد تک بڑھادیا گیا ہے جو گزشتہ سال جون میں 10.8 فیصد تھی۔

ریگولر انکم سرٹفکیٹس پر مجموعی سرمایہ کاری کا منافع بھی 9.72 فیصد سے 12 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے جو گزشتہ سال جون 30 کو 7.63 فیصد پر تھی۔

اسپیشل سیونگ سرٹفکیٹ اور اسپیشل سیونگ اکاؤنٹ پر منافع کی شرح 8.60 فیصد سے 11.40 فیصد کردی گئی ہے جو گزشتہ سال جون میں 6.60 فیصد تھی۔

3 سے 12 ماہ کی مدت کے سیونگ سرٹفکیٹس پر بھی منافع کو 8.48 فیصد سے 9.98 فیصد کردیا گیا ہے جو جون میں 5.92 فیصد تھی۔

اسی طرح سیونگ اکاؤنٹ پر 7 فیصد کے بجائے 8.5 فیصد منافع حاصل ہوگا جو جون میں 4.5 فیصد تھا۔

سی ڈی این ایس نے تبدیل شدہ منافع کی شرح کا پرچہ تمام مقامی دفتروں کو بھجوادیا ہے۔

سی ڈی این ایس حکام کا کہنا ہے کہ منافع کی شرح کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 30 نومبر 2018 کو اعلان کردہ بینچ مارک شرح سود کو 8.5 سے 10 فیصد بڑھانے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2F2thaj

0 comments:

Popular Posts Khyber Times