Wednesday, January 9, 2019

قومی والی بال ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا

قومی والی بال ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا
پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ایشین انڈر۔23 والی بال چیمپئن شپ اور ایشین بیچ والی بال چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی کھلاڑیوں کا کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمید ی ہال میں شروع ہوگیا ہے۔

تربیتی کیمپ کیلئے ملک بھر سے 32 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے اور تربیتی کیمپ میں ابھی تک 22 کھلاڑیوں نے رپورٹ کی ہے۔

ان کھلاڑیوں کو کوچز مظاہر گجر، محمد سعید، اظہر محمود ، لئیق خان اور فضل الحق تربیت دے رہے ہیں۔

قومی کوچ مظاہر حسین گجر کے مطابق تربیت کیمپ میں کھلاڑیوں کو صبح و شام تربیت دی جائے گی اور بقیہ کھلاڑی ایک دو روز میں کیمپ جوائن کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایشین انڈر23- والی بال چیمپئن شپ میانمار میں اور ایشین بیچ والی بال چیمپئن شپ تھالی لینڈ میں مارچ میں کھیلی جائے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2sfHdp7

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times