Sunday, January 27, 2019

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

وزارت خزانہ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلیے خصوصی اسکیم کا اجرا 31 جنوری کو کرنے کا اعلان کیا ہے
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلیے خصوصی اسکیم ’’پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ‘‘ کا اجرا 31 جنوری کو کیا جائیگا جس کے تحت سمندر پار رہنے والے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرسکیں گے۔

وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بانڈز کی مدت 3 سال اور 5 سال ہوگی، 3سالہ بانڈز پر شرح منافع 6.25 فیصد جبکہ 5 سالہ بانڈز پر شرح منافع 6.75 فیصد ہوگی۔

بانڈز بیک وقت پوری دنیا میں موجود پاکستانیوں کیلیے جاری کیے جائیں گے۔

وزارت خزانہ کے مطابق یہ اوپن اینڈ ٹرانزیکشن ہوگی اور حجم کا تعین سرمایہ کاروں کے رسپانس کے مطابق طے کیا جائے گا۔

’’پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ‘‘ کے علاوہ حکومت کو عالمی مارکیٹ میں مزید ٹرانزیکشن کی ضرورت نہیں ہوگی، یہ سرٹیفکیٹس بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کے نائیکوپ پر دیے جائیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2FRRRv2

0 comments:

Popular Posts Khyber Times