Thursday, January 17, 2019

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرنانڈا کل پاکستان پہنچیں گی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرنانڈا کل پاکستان پہنچیں گی
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرنانڈا ایسپینوسیا پاکستان کے پانچ روزہ دورے پر کل (جمعہ) اسلام آباد پہنچیں گی۔

جنرل اسمبلی کی صدر کاایشیا اوربحرالکاہل کے خطے کا کسی ملک کا یہ پہلادورہ ہے جنہوں نے گزشتہ سال ستمبرمیں یہ عہدہ سنبھالاتھا۔

فرنانڈا ایسپینوسیا صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گی۔ وزیر خارجہ بھی معزز مہمان سے ملاقات کریں گے۔

جنرل اسمبلی کی صدر اپنی سرکاری مصروفیات کے علاوہ خواتین کے پارلیمانی گروپ کی ارکان اور بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سے ملاقات کریں گی اور پاکستان امن مشن کے تربیتی مرکز کا بھی دورہ کریں گی ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2HkSVZN

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times