ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق پاکستان نے جوہری تنصیبات اورسہولیات کی فہرست اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی جب کہ بھارتی دفتر خارجہ نے بھی اپنی جوہری تنصیبات اور سہولیات کی لسٹ پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کردی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کو جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست یکم جنوری کو دینا ہوتی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارت کو بھارتی قیدیوں کی فہرست بھجوا دی اور یکم جنوری کو ہی دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوتا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت 537 بھارتی قیدی پاکستان کی مختلف جیلوں میں ہیں جن میں 54 سول جبکہ 483 مچھیرے شامل ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2F0WtOX
0 comments: