Sunday, January 20, 2019

میکسیکو میں آئل پائپ لائن میں دھماکہ اب تک 79 افراد کے ہلاک کی اطلاعات جبکہ متعدد زخمی

میکسیکو میں آئل پائپ لائن میں دھماکہ اب تک 79 افراد کے ہلاک کی اطلاعات جبکہ متعدد زخمی
میکسیکو میں آئل پائپ لائن میں دھماکے میں ہلاک افراد کی تعداد 79 ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئل پائپ لائن میں دھماکا ریاست ہڈیگلو میں جمعے کی رات اس وقت ہوا جب مقامی افراد کی بڑی تعداد پائپ لائن سے خارج ہونے والے ایندھن کو چوری کرنے میں مصروف تھی۔

حکام کے مطابق دھماکے میں اب تک ہلاک افراد کی تعداد 79 ہو گئی ہے جب کہ 70 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

میکسیکو کے صدر آندرے مینول لوپز اوبراڈور نے ایندھن چوری کو روکنے کے اقدامات مزید سخت کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

خیال رہے کہ میکسیکو میں ایندھن کی چوری کے باعث حکومت کو سالانہ اربوں ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2sBGiPP

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times