Thursday, January 10, 2019

انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے سستا

انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے سستا
انٹر بینک میں ڈالر 138 روپے 85 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 139 روپے 10 پیسے پر فروخت ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 168 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ 100 انڈیکس 39 ہزار 90 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

بیرونی ادائیگیوں کے توازن میں نسبتاً بہتری کے بعد پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے مضبوط ہوتا دکھائی دے رہا ہے جس کے باعث ڈالر کے نرخ بھی مستحکم رہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 138 روپے 85 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 139 روپے 10 پیسے میں فروخت ہوا۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں حکومت کی مثبت معاشی پالیسیوں کے سبب آج بھی تیزی دیکھنے میں آئی، کاروبار کے دوران 255 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 39 ہزار 177 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2D0BTMh

0 comments:

Popular Posts Khyber Times