سکائی ہاک نامی یہ ڈرون 3 ہزار میٹری کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے بالکل کلیئر تصویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بغیر پائلٹ کا یہ ڈرون کافی عرصے سے چین میں صغیہ راز میں رکھا جارہا تھا اور اب پہلی بار اس کی فوٹیج کو ریلیز کیا گیا ہے۔
سکائی ہاک کو چینی زبان میں تیان ینگ کا نام دیا گیا ہے۔
چینی سوشل میڈیا پر طیارہ بنانے والی کمپنی کی جانب سے کی گئی ایک پوسٹ کے مطابق یہ ڈرون طیارہ راڈار کی پکڑ میں نہیں آتا اور دشمن کے اہم اہداف کو نشانہ بناسکتا ہے۔
سرکاری چینی ٹی وی کے مطابق اس جاسوس طیارے کی تیاری نومبر 2017 میں شروع ہوئی تھی اور گزشتہ سال فروری میں اسے مکمل کر لیا گیا تھا جسے اب منظر عام پر لایا گیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2M0grKr
0 comments: