Wednesday, January 30, 2019

اسلام آباد میں 40 روزبعد ججزاوروکلاء کی ہڑتال ختم

اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری کے ججزاوروکلاء نے 40 روزبعد ہڑتال ختم کردی۔
شہراقتدارمیں ایف ایٹ کچہری کے ججز اوروکلاء کو سائلین کی مشکل کا خیال آگیا اور40 روز سے جاری ہڑتال ججزاوروکلاء نے ختم کردی۔

اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری کے ججزاوروکلاء نے 40 روزبعد ہڑتال ختم کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی مداخلت کے بعد ماتحت عدلیہ کے 70 سے زائد ججزنے کام شروع کردیا تاہم نہ وکلا کا ججزروٹیشن مطالبہ پورا ہوا نہ عدالتوں کے باہرسے چیمبرگرے۔ اس دوران 50 ہزارمقدمات کے التواء کے ساتھ سائلین مشکلات کا شکاررہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 21 دسمبرکووکلا کی ہڑتال کے بعد ججزنے کام کرنا بند کردیا تھا تاہم 16 جنوری کووکلا نے ہڑتال دودن تک محدودکی لیکن ججز نے جاری رکھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2G85k12

0 comments:

Popular Posts Khyber Times