Monday, January 28, 2019

سانحہ ساہیوال کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی، چاروں افراد کو مجموعی طور پر 34 گولیاں ماری گئیں

سانحہ ساہیوال کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی
ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی ہے جس کے مطابق قتل ہونے والے چاروں افراد کو مجموعی طور پر 34 گولیاں ماری گئیں۔

رپورٹ کے مطابق مبینہ پولیس مقابلے میں قتل ہونے والی 13 سالہ اریبہ کو 6 گولیاں لگیں جس سے ان کی پسلیاں بھی ٹوٹ گئیں، اریبہ کو سینے میں دائیں اور بائیں گولیاں لگیں۔ نبیلہ کو چار گولیاں لگیں، ایک گولی سر میں لگی۔ خلیل کو 11 گولیاں لگیں، سر میں بھی ایک گولی لگی۔ ڈرائیور ذیشان کو 13 گولیاں لگیں، سر میں لگنے والی گولی سے ہڈیاں باہر آ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کو بہت قریب سے گولیاں ماری گئیں، اور قریب سے گولیاں لگنے سے چاروں لوگوں کی جلد مختلف جگہ سے جل گئی، چاروں افراد کو سر میں بھی گولیاں ماری گئیں۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 6 سالہ منیبہ کے ہاتھ پر زخم شیشہ ٹوٹنے کا نہیں تھا بلکہ اسے گولی لگی تھی، جو اس کے دائیں ہاتھ میں سامنے سے لگی اور پار ہو گئی، جب کہ عمیر کی دائیں ران میں گولی لگی اور آر پار ہوگئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UiutK4

0 comments:

Popular Posts Khyber Times