Saturday, January 5, 2019

امریکا میں گیم زون میں فائرنگ سے 3 نوجوان ہلاک، 4 شدید زخمی

امریکا میں گیم زون میں فائرنگ سے 3 نوجوان ہلاک، 4 شدید زخمی
لاس اینجلس میں بولنگ گیمز ہاؤس کے اندر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق لاس اینجلس کے شہر ٹورنس میں واقع گیبل ہاؤس بولنگ گیم زون میں اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔

ٹورنس پولیس کے سارجنٹ رونالڈ ہیرس نے تصدیق کی کہ گیم زون کے اندر فائرنگ کے واقعہ پیش آیا اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ’ہلاک اور زخمی ہونے والے لوگ مرد ہیں جبکہ 3 افراد موقع پر بھی ہلاک ہو گئے۔

سارجنٹ رونالڈ ہیرس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر 2 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب عینی شاہدین نے دی لاس اینجلس ٹائمز کو بتایا کہ فائرنگ کے واقعے سے قبل گیم زون کے اندر جھگڑا ہوا تھا۔ اس حوالے سے ٹورنس پولیس نے ٹوئٹر پر الرٹ جاری کیا کہ ’شہری متاثرہ علاقے سے دور رہیں‘۔

ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق امریکا میں 2017 کے درمیانے عرصے میں فائر آرمز کے نتیجے میں 40 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 26 نومبر 2018 کو امریکا کی ریاست الاباما کے مال میں 'بلیک فرائیڈے' کی شاپنگ کے دوران ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے تھے جبکہ پولیس افسر کی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوگیا تھا۔

فائرنگ کا واقعہ رات 9:30 بجے ہوور میں واقع ریورچیس گیلیریا مال میں پیش آیا تھا۔ 6 نومبر کو ہی ٹیکساس کے ایک چرچ میں فائرنگ سے 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایک سفید فام امریکی شہری نے چرچ میں داخل ہو کر فائرنگ کی تاہم پولیس نے جوابی فائرنگ میں حملہ آور کو ہلاک کردیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Tyx6HD

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times