برطانوی وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق 2017 کی پہلی سہہ ماہی میں پُرتشدد واقعات کے دوران ہلاکتیں 1585 تھیں جبکہ 2018کی پہلی سہہ ماہی میں پُرتشدد واقعات کے دوران 930 ہلاکتیں ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق 2014 اور 2017 کے دوران پُر تشدد واقعات میں ہلاکتوں کی شرح 73فیصد کم ہوئی۔
برطانوی رپورٹ کے مطابق 2001 تا 2018 کے دوران 66 شدت پسند تنظیموں اور حامیوں کے خلاف پابندی لگائی گئی۔
رپورٹ میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی قیادت میں آپریشنز کو بھی کامیاب قرار دے کر انہیں سراہا گیا اور بتایا گیا کہ سیکیورٹی صورتحال میں بہتری پر ہزاروں قبائلی اپنے گھروں کو واپس آئے۔
رپورٹ کے مطابق 2018 کے پہلے 9 ماہ میں 83 ہزار قبائلی واپس گھروں کو آئے۔
برطانوی وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق 2014 کے بعد کراچی کی سیکیورٹی صورتحال میں بھی ڈرامائی بہتری آئی، جو پاکستان میں تشدد کے واقعات میں کمی کی بڑی وجہ ہے۔
رپورٹ میں پاکستان کو افغانستان سے شدت پسندوں کے حملوں کے درپیش چیلنج کا بھی ذکر کیا گیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GezU97
0 comments: