Wednesday, December 26, 2018

ملک سپورٹس کلب فضل محمود نیشنل کرکٹ چیمپئن شپ کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گیا

ملک سپورٹس کلب فضل محمود نیشنل کرکٹ چیمپئن شپ کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گیا
ملک سپورٹس کلب نے مثنا کلب کو ہراکر پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ چیمپئن شپ ڈسٹرکٹ پشاور کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

پہلے رائونڈ کے آخری میچ میں ملک سپورٹس نے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 333 رنز بنائے، شاہ زیب نے 107، ساجد خان نے 80 اور فواد علی نے 52 رنز بنائے۔

مثنا کلب کے مراد خان اور عبداللہ نے دو دو اور عمیر اقبال نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں مثنا کلب کی ٹیم 21 ویں اوور میں 77 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی،

عمر اقبال 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،

ملک سپورٹس کلب کی جانب سے شکیل اور بختیار نے چار چار جبکہ حماد الدین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2QTLYDg

0 comments:

Popular Posts Khyber Times