
سفید ذائقے میں اچھی ہوتی ہے ،لیکن غذائی اعتبار سے زرد زیادہ بہتر سمجھی جاتی ہے ،کیوں کہ اس کا یہ زردرنگ دراصل بیٹا کیروٹین (BETACAROTENE) کی وجہ سے ہوتا ہے ۔
بیٹا کیروٹین جسم میں حیا تین الف (وٹامن اے ) کی تیاری ،اس کے انجذاب اور استعمال میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔
بیٹا کیروٹین آنکھوں کے لیے بہت ضروری اور مفید ہے ۔
مکئی کا تیل (CORN OIL)مکئی کے بیجوں سے حاصل کیا جاتا ہے ۔اس میں ایسی چکناہٹ ہوتی ہے ، جوکولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے ۔سفید اور زرد دونوں ہی قسم کی مکئی مفیدِ صحت ہے۔
کولیسٹرول کم کرنے کے لیے دن میں کسی ایک وقت اس کے بے چھنے آٹے کی روٹی ساگ کے ساتھ کھانے سے جسم کو درکار ریشہ خوب مل سکتا ہے ۔
اس سے آنتوں کی کارکردگی بھی بہتر ہوجاتی ہے اور اس کا ریشہ زیادہ چکنائی اور دیگر مضرِ صحت اجزا کو سمیٹ کر جسم سے خارج کر دیتا ہے۔
مکئی کا تیل دوسرے تیلوں کے مقابلے میں زیادہ صحت بخش اور مفید قرار دیا گیا ہے ۔
کارن فلیکس جو بچے دودھ میں ڈال کر بہت شوق سے کھاتے ہیں ، وہ مکئی کے بھُنے ہوئے چھوٹے چھوٹے خستہ ورق ہوتے ہیں۔امریکا اور یورپ میں بھی کارن فلیکس ناشتے میں شوق سے کھایا جاتا ہے ۔
جنوبی امریکا میں مکئی کروڑوں افراد کی غذا ہے ۔مکئی کا اصل وطن جنوبی امریکا ہی ہے ۔
مکئی سے آٹا بھی بنایا جاتا ہے ۔اس آٹے سے مختلف چیزیں بنائی جاتی ہیں ۔اس کا دلیا بھی بنتا ہے اور اس کے علاوہ دوسر ی مصنوعات بھی ۔
مکئی کو پوری دنیا میں غلّے کی حیثیت سے جانا جاتا ہے ۔مزے کی بات یہ ہے کہ مکئی گھاس کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے ۔
مکئی پوری دنیا میں کاشت کی جاتی ہے اور غلّے کے علاوہ جانوروں کے چارے کے طور بھی استعمال ہوتی ہے ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ruqCgY
0 comments: