
ویٹی کن سٹی میں کرسمس کی مرکزی تقریب کا انعقاد ہوا جہاں پوپ فرانسس نے ہزاروں مسیحیوں کی موجودگی میں رسومات ادا کرائیں اور دعا کی۔
اپنے خطاب میں پوپ فرانسس نے شرکاء کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ مادیت چھوڑیں اور غریب پرور بنیں، انہوں نے لوگوں کو ایک دوسرے کے دکھ درد میں کام آنے اور خوشیاں بانٹنے کی نصیحت بھی کی۔
امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی سمیت یورپ، ایشیا اور دنیا بھر کے ممالک میں رہنے والے مسیحی کرسمس کی خوشی میں تحائف کا تبادلہ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
پاکستان میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی کرسمس کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
کراچی میں سینٹ پیڑک کیتھیڈرل چرچ میں کرسمس تقریبات کا آغاز خصوصی دعاؤں سے ہوا، کرسمس کی مناسبت سے گرجا گھروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔
صدر ڈاکٹرعارف علوی اور وزیراعظم عمرا ن خان نے اپنے الگ الگ پیغامات میں مسیحی برادری کو کرسمس کے پرمسرت موقع پردلی مبارکباد دی ہے اور ملک کی سماجی اوراقتصادی ترقی میں ان کی مخلصانہ کاوشوں کوسراہاہے۔
صدرنے اپنے پیغام میں کہاکہ حکومت پاکستان تمام شہریوں کے عقیدے، مسلک یامذہب سے بالاتر ہوکرانہیں مساوی حقوق اورآزادی فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے۔
وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں تمام مسیحی شہریوں کوپرامن اورپرمسرت کرسمس کی مبارکباددی۔
ہماری مسیحی برادری کو فرحت و سلامتی سے مزیّن کرسمس مبارک۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 24, 2018
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کرسمس کے موقع پر پیغام:
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عقیدے ، نسل یا علاقے کے امتیاز کے بغیر تمام شہریوں کے مساوی حقوق و آزادی کے اصول کا احترام کرتی ہے، ہم سب مل کر ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان بنا رہے ہیں۔
مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ ہم ایک ایسے معاشرے کی تعمیر کے لئے پرعزم ہیں جہاں اختلاف کا احترام کیا جاتا ہے اور برداشت وقومی ہم آہنگی پائی جاتی ہے، ہم ایسی ریاست کے خواہاں ہیں جہاں تمام شہریوں کو مساوی کے حقوق اور مواقع میسر ہوں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا بنیادی اصولوں کے بارے میں عزم اسلامی تعلیمات، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور آئین پاکستان کی یقین دہانیوں پر مبنی ہے۔
صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کرسمس کے پرمسرت موقع پر دنیا بھر اور بالخصوص پاکستان کی مسیحی برادری کو مبارکباد دی اور کہا کہ بانٹنا ، ایک دوسرے سے ملنا اور پوری انسانیت سے محبت کرسمس کی اصل روح ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GF137c
0 comments: