Friday, December 7, 2018

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب کرلیا
وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔ عثمان بزدار وزیراعظم کو صوبائی وزراء کی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے، جبکہ پنجاب حکومت نے تمام محکموں کے ساتھ کوآرڈینیشن بہتر بنانے کیلئے فوکل پرسنز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزار وزیراعظم عمران خان سے آج اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔ جس میں وزیراعظم کو پنجاب کے وزراء کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم عمران خان کو صوبائی وزراء کی کارکردگی سے متعلق بھی رپورٹ پیش کریں گے۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے تمام محکموں کے ساتھ کوآرڈینیشن بہتر بنانے کیلئے فوکل پرسنز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے تمام محکموں کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہر محکمے سے گریڈ انیس کا آفیسر وزیراعلیٰ آفس میں فوکل پرسن کے طور پر فرائض سر انجام دے گا۔

فوکل پرسنز باقاعدگی کے ساتھ وزیراعلیٰ کو اپنے محکمے کے متعلق رپورٹ کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QhDQwk

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times