Wednesday, December 26, 2018

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ہے، لاہور میں درجہ حرارت 3، اسلام آباد میں صفر ہو گیا، دھند کے باعث ٹریفک کی روانگی، ٹرینوں اور پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر حصے دھند کی لپیٹ میں ہیں، پنجاب میں پھول نگر، جمبر، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی اور میاں چنوں میں شدید دھندرہی، قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر دھند کے باعث حد نگاہ صفر سے 20 میٹر تک رہ گئی۔ دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا، بیرون ملک سے آنے اور جانے والی پروازیں بری طرح متاثر ہوئیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن، ایم ون رشکئی سے پشاور تک بند رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ہفتے تک بارش کے کوئی امکانات نہیں، موسم سرد اور خشک رہے گا، پنجاب کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں رات، صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر شدید اور ہلکی دھند کا سلسلہ جاری رہیگا۔

24 گھنٹوں کے دوران ملک کا سرد ترین مقام سکردو رہا جہاں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کالام اور استور میں منفی 8، قلات منفی 7، گلگت منفی 6، کوئٹہ اور راولا کوٹ منفی 5، مالم جبہ، دیر اور بگروٹ میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ گیا جبکہ کراچی میں 11، لاہور 4، پشاور ایک، مظفر آباد میں صفر، فیصل آباد 2، ملتان 5، جبکہ حیدر آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Tbwc3l

0 comments:

Popular Posts Khyber Times