وال سٹریٹ جرنل کے مطابق سوشل نیٹ ورک نے سیاسی گفتگو کے حوالے سے باہمی احترام پر مبنی گفتگو کے لیے Common Ground نامی اینی شیٹیو کو ختم کردیا ہے۔
فیس بک کو ڈر ہے کہ قدامت پسند کمپنی پر تعصب کا الزام عائد کریں گے۔
فیس بک نے اس حوالے سے کئی سالوں سے تحقیق اور گفتگو کی ہے لیکن اس گرما میں گلوبل پالیسی چیف جیول کپلان (اوپر تصویر میں بائیں طرف) کے اعتراضات کے بعد اس فیچر کو ختم کر دیا گیا ہے۔
فیس بک کی یہ کوشش کئی طرح کے فیچرز کے حوالے سے تھی۔
فیس بک کمنٹس، لائکس یا شیئرز کی بنیاد پر نیوز فیڈ کی رینکنگ کو بدلتا۔
اندرونی ذرائع کے مطابق فیس بک کی تحقیق سے پتا چلا کہ قدامت پسند صارفین اس طرح کی کوششوں پر کمپنی پر تعصب برتنے کا الزام عائد کر سکتے ہیں۔
اسی پر کپلان نے اس فیچر پر سوالات اٹھائے تھے۔
کپلان نے حال ہی میں کمپنی پر سے تعصب کےالزامات ہٹانے کے لیے پالسی سازی کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا ہے۔
دوسری طرف ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے نامزد سپریم کورٹ کے ایسوسی ایٹ جسٹس بریٹ کاوانو کی سماعت سننے پر خود کپلان پر متعصب ہونے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2ShiRGK
0 comments: