Thursday, December 13, 2018

غرب اردن میں تین صیہونی فوجیوں کی ہلاکت

فلسطینی نوجوانوں نے صیہونی حکومت کی جارحیتوں کا جواب دیتے ہوئے تین صیہونی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔
صیہونی حکومت سے وابستہ ذرائع نے جمعرات کو اعلان کیا کہ غرب اردن کے شہر رام اللہ کے مشرق میں فلسطینی نوجوانوں نے صیہونیت مخالف کارروائی انجام دیتے ہوئے تین اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

خبروں میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی نوجوانوں کی اس کارروائی میں ایک صیہونی فوجی زخمی بھی ہوا ہے جس کی حالت نازک ہے۔

فلسطینی نوجوانوں کی استقامتی کارروائیوں کے بعد غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے رام اللہ کے مشرقی علاقے بیتن پر کہ جہاں کارروائی کر کے تین صیہونی فوجیوں کوموت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا، حملہ کر دیا۔

خبروں میں کہا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں کی اس بربریت میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا- صیہونی فوجیوں نے بدھ کی رات سے جمعرات کی شام تک الگ الگ کارروائیوں میں چار فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا جن میں ایک فلسطینی لڑکی بھی شامل ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GrjwUP

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times