
انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں بچپن میں ہی شوبز کی دنیا میں آگئی تھی اور ایک فلم میں شان کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا اور بعد میں انکی فلم میں انکے ساتھ ہیروئن بھی آئی ۔
میں نے ایک فلم ’’عشق پازیٹو ‘‘ میں ڈائریکشن کے فرائض بھی انجام دیئے ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی پچھلے دو سالوں میں جس قدر عزیتیں اور دکھ اٹھائے ہیں خدا نے اسکے بدلے میں مجھے راحت اور سکون عطاء کیا ہے جس پر میں اپنے رب کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے۔
اداکارہ نور نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آنے والے رمضان المبارک میں کسی رمضان ٹرانسمیشن کا حصہ نہیں ہوں گی کیونکہ یہ رحمتوں ،برکتوں کے ساتھ بخشش کا مہینہ ہوتا ہے اور میں کسی طور پر بھی ایسے سنہری موقع کو ضائع نہیں کرنا چاہتی۔
انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے بھی اذیتیں اور دکھ پہنچائے ہیں میں نے خدا کی رضا کے لئے انہیں معاف کر دیا ہے اور میری دعا ہے کہ خدا کی ذات مجھے بھی معافی عطاء کرے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2A7hDqo
0 comments: