
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جنوری کے پہلے ہفتے میں مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ مہمند ڈیم کے سنگِ بنیاد کی تقریب میں آرمی چیف اور چیف جسٹس بھی شرکت کریں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مہمند ڈیم کے منصوبے کو وار ٹو واٹر کا منصوبہ کہہ سکتے ہیں۔ ہم ڈیم کی اوپننگ کرنے جارہے ہیں، ڈیم سے 800 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور 17 ہزار ایکڑ زمین سیراب ہوگی۔فیصل واوڈا نے کہا کہ پشاور کو پینے کا اتنا پانی دیں گے کہ ان کی آنے والی نسلیں تھک جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو اندھیروں میں ڈبونے والے حکمرانوں کو رلاؤں گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2A8sCjx
0 comments: