
اعداد و شمار کے مطابق یوٹیوب گزشتہ روز آئی او ایس ایپ اسٹور پر سب سے زیادہ کمانے والی نمبر ایک ایپ بنا ہے یعنی یوٹیوب بہت آہستگی کے ساتھ اپنا راستہ بنا رہا ہے اور گزشتہ چند سالوں میں ترقی پاتے پاتے یہاں تک پہنچ گیا ہے۔
یوٹیوب کو کو یہاں تک پہنچانے میں اہم کردار یوٹیوب ریڈ کی سبسکرپشن کا ہے۔ یوٹیوب ریڈ 2015ء میں جاری کیا گیا تھا اور ایک ہی ماہ میں یوٹیوب آئی او ایس پر سب سے زیادہ کمانے والوں میں چھٹے نمبر پر آ گیا تھا۔
یوٹیوب ریڈ کے علاوہ عوام کے آن لائن وڈیوز پر بڑھتے انحصار اور یوٹیوب ٹی وی سروس کے اجراء سے بھی آمدنی میں خاصا فرق پڑا ہے، پھر لامحدود موبائل ڈٹا اور لائیو اسٹریمنگ کے کلچر نے بھی اس پر اثر ڈالا۔
بدقسمتی سے آئی او ایس 11 متعارف کروائے جانے کے بعد ایپ اسٹور سے سب سے زیادہ کمانے والی ایپس کا ذکر نکال دیا گیا ہے۔
البتہ چند ادارے اس ڈیٹا تک رسائی رکھتے ہیں اور انہوں نے ہی اس کی اطلاع دی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QHCMkR
0 comments: