آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ہفتے فی تولہ سونے کی قیمت مسلسل بڑھتے ہوئے 67 ہزار 950 روپے تک پہنچ گئی تھی جو تاریخ میں سب سے زیادہ ہے تاہم کرسمس کے بعد اچانک قیمت گر کر 66 ہزار پر اتر گئی۔
پاکستان میں سونے کے تاجر بین الاقوامی مارکیٹ، ڈالر کی قدر اور سونے کی طلب و رسد کو دیکھتے ہوئے مقامی مارکیٹ میں قیمت کا تعین کرتے ہیں۔
قیمتوں میں حالیہ کمی بھی انٹرنیشنل مارکیٹ میں معمولی کمی کے باعث کی گئی ہے کیوں کہ گزشتے ہفتے امریکہ میں معمولی سیاسی انتشار کے باعث مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب ہوئے تھے۔
وسیع تر تناظر میں دیکھا جائے تو روپے کی قدر میں کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت اور مقامی سطح پر طلب زیادہ ہونے کے باعث سونے کی قیمت میں گزشتہ تین ماہ کے اندر 7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اگر ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کمزور ہوتی چلی گئی تو سونے کی قیمت میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں اس وقت سونے کی قیمت 1276 ڈالر فی اونس ہے جو گزشتہ 6 ماہ میں سب سے زیادہ ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Sm6VU6
0 comments: