Sunday, December 23, 2018

شریف خاندان کے فلیٹس حرام اور پی ٹی آئی لیڈروں و وزرا کے کے فلیٹس حلال ہیں: احسن اقبال

احسن اقبال
مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے لندن میں 2 فلیٹس حرام اور پی ٹی آئی لیڈروں و وزرا کے کے 5،5 فلیٹس بھی حلال ہیں۔

احسن اقبال نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ شریف خاندان جو نواز شریف کی سیاست میں آمد سے قبل ملک کے ٹاپ بزنس گروپس میں سے ایک تھا اس کے دو لندن فلیٹس حرام اور پی ٹی آئی کے لیڈروں اور وزراء کی آفشور کمپنیاں اور لندن میں 5-5 فلیٹس جن کا نہ اتا معلوم نہ پتہ معلوم وہ حلال ہیں ، کیا یہ انصاف ہے؟ ذرا سوچئے!

 اپنی ایک اور ٹوئٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے نواز شریف کا 9 سال احتساب کیا، 2 سال سے پاناما کے نام پر کڑا احتساب ہو رہا ہے- مجھے خوشی ہے کہ ہمارے لیڈر کے خلاف سرکار کے کاروبار میں 1 پیسے کی کرپشن کا کوئی کیس نہیں-مرحوم والد کے کاروبار پر نام نہاد احتساب ہو رہا ہے- نواز شریف کا قصور عوامی مینڈیٹ سے کرپشن پر آواز اٹھائی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Rb1V7H

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times