Saturday, December 15, 2018

وزیراعظم عمران خان سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ کی ملاقات
وزیراعظم پاکستان عمران خان سے قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاسر شاہ نے ملاقات کی اور وزیراعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا عالمی ریکارڈ بنانے پر انہیں مبارکباد دی۔

ہفتہ کو بنی گالہ میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے قبل کرکٹر یاسر شاہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے قومی ٹیم کے مایہ ناز لیگ یاسر شاہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200وکٹیں حاصل کرنے کا عالمی ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی۔

 اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ (15.12.18)@ImranKhanPTI @Shah64Y #PrimeMinisterImranKhan pic.twitter.com/cckvf5YviN

یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کی دوسری اننگز میں کیوی بلے باز ولیم سمر ویل کو آؤٹ کرکے تیز ترین 200وکٹیں لینے کا 82سال پرانا عالمی ریاکرڈ توڑ دیا تھا۔

ان سے قبل آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپینر کلیری گریمیٹ نے 82 سال قبل 1936 میں تیز ترین 200 وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ہی دوسرے ٹیسٹ میچ میں یاسر شاہ نے 14وکٹیں لے کر عمران خان کا پاکستان کی جانب سے میچ میں زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ برابر کردیا تھا۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم نے یاسر شاہ سے کہا کہ آپ ایک اچھے کرکٹر ہیں اور آپ نے ملک کا نام روشن کیا ہے، ہمیں امید ہے کہ آپ اس کارکردگی کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے پاکستان کو مزید کامیابیاں دلاتے رہیں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے یاسر شاہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف حال ہی میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں شکست کی وجوہات بھی دریافت کیں۔

یاسر شاہ نے بتایا کہ پاکستانی بلے بازوں کو اسپنرز کو کھیلنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں لیکن پریشانی کی بات نہیں کیونکہ ٹیم مینجمنٹ ان مسائل پر قابو پانے کے لیے کام کر رہی ہے اور امید ہے کہ ہم دورہ جنوبی افریقہ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مصروفیات کے باعث انہیں کرکٹ دیکھنے کا وقت بہت کم ملتا ہے لیکن ٹیم کی کارکردگی کی اپ ڈیٹ حاصل کرتے رہتے ہیں اور ان کی نیک تمنائیں ہمیشہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کے لیے روانہ ہو چکی ہے لیکن یاسر شاہ ٹیم کے ساتھ نہیں گئے تھے البتہ وہ جلد جنوبی افریقہ روانہ ہو کر ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے سنچورین میں کھیلا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PJ8edW

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times