
ترکی کے وزیر دفاع ہلوسی اکر نے آج راولپنڈی میں دفاعی پیداوار کی وزیر زبیدہ جلال سے ملاقات کی۔
انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً دفاعی شعبے میں تعاون کی راہیں تلاش کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ زبیدہ جلال نے پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے کے حوالے سے ترک صدر رجب طیب اردوان کی پالیسیوں کی تعریف کی۔
وفاقی وزیر نے حال ہی میں آئیڈیاز2018ء ایکسپو میں ترکی کی دفاعی صنعت کی بھرپور شمولیت پر ان کے وزیر دفاع کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بلوچستان میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون پر ترکی کے سفیر کا بھی شکریہ ادا کیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SZrVzW
0 comments: