Thursday, December 20, 2018

مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب صوبے کے قیام اور بہاولپور صوبے کی بحالی میں مکمل تعاون کے لئے تیار ہے: شہباز

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ نون کے سربراہ شہباز شریف
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ نون کے سربراہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کی جماعت پنجاب میں جنوبی پنجاب صوبے کے قیام اور بہاولپور صوبے کی بحالی میں مکمل تعاون کے لئے تیار ہے۔

ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت اس مقصد کے لئے ایوان میں ایک نجی بل لانے پر غور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پہلے ہی جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا وعدہ کر چکی ہے اور اب اسے اس مقصد کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام اور بہاولپور صوبے کی بحالی کے لئے ماضی میں پنجاب اسمبلی میں قراردادیں پیش کی تھیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون اس مقصد کے لئے مخلص ہے اور حکومتی بنچوں کو بھی اسی جذبے سے آگے بڑھنا چاہئے۔شہباز شریف نے گیس، بجلی اور روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایوان کو اس معاملے پر ترجیحی بنیادوں پر غور کرنا چاہئے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون بہاولپور صوبے کا مطالبہ کر کے معاملے کو دوسرا رنگ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور صوبہ قابل عمل نہیں ہے کیونکہ تین اضلاع کو الگ صوبہ کیسے قرار دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاملے پر غور کے لئے ایوان کی ایک کمیٹی تشکیل دی جانی چاہئے۔قائد حزب اختلاف نے پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر قومی اسمبلی کے سپیکر کا شکریہ بھی ادا کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2CpixQX

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times