
مائیکل جیکسن کے انتقال کے بعد 2014ء وہ سال ہے جس نے مائیکل جیکسن کے مداحوں میں نئی زندگی پھونک دی تھی،
اِس سال ایک نوجوان نے سب کو مبہوت کر کے رکھ دیا تھا، یہ نوجوان شکل، اندازِ گفتگو اور حتیٰ کے چلنے پھرنے کے انداز سے بھی مائیکل جیکسن لگتا ہے۔
برانڈن ہاورڈ کو مائیکل جیکسن سے مماثلت کی وجہ سے عالمی میڈیا میں بھرپور کوریج ملی، مداحوں کو ایسا محسوس ہوا جیسے مائیکل جیکسن لائیو پرفارم کررہے ہوں۔
دیکھتے ہی دیکھتے ہاورڈ کے ہر گانے کو مقبولیت اور ہر دھن کو بے پناہ پذیرائی ملنے لگی۔دنیا بھر میں کامیاب کنسرٹ کے بعد حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں ہاورڈ نے پاکستان آنے کی خوشخبری سنائی ہے،
جی ہاں مائیکل جیکسن کی شبہیہ اور مبینہ بیٹے پاکستان آرہے ہیں اور اب پاکستانی مداح بھی مائیکل جیکسن کے پًرتو کو لائیو پرفارمنس کرتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2zOfzUh
0 comments: